ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

Sat, 23 Jan 2021 11:17:53    S.O. News Service

نئی دہلی،23؍جنوری (ایس او نیوز؍یو این آئی) دو دن تک مستحکم رہنے کے بعد جمعہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا-ملک میں پٹرول کی قیمتیں اس وقت ریکارڈ سطح پر ہیں - ڈیزل کی قیمتیں دہلی کے علاوہ تاریخی لحاظ سے اعلیٰ سطح پر ہیں -

گھریلو مارکیٹ کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 25مہنگا ہوا اور اس کی قیمت85.45روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی-

چنئی میں اس کی قیمت میں 22پیسہ ضافہ ہوا اور ایک لیٹر پٹرول88.07 روپے میں فروخت ہوا-

پٹرول نے ممبئی میں پہلی بار 92روپے اور چنئی میں پہلی بار 88روپے فی لیٹر کو عبور کیا ہے -

بنگلور ومیں ڈیزل کی قیمت79.94جبکہ پٹرول کی قیمت 99.33 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے-


Share: